Friday, May 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 25 واں روز ، بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنا ڈالا

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 25 واں روز ، بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنا ڈالا
August 29, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کا 25 واں روز ہے۔ بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنا ڈالا ۔ ہر سو موت کے سائے ، گولیوں کی تڑتڑاہٹ کا راج ہے۔ کرفیو کے پچیس روز مقبوضہ وادی میں پانچ سو سے زائد احتجاجی مظاہرے نکالے گئے جن میں ہزاروں کشمیری تمام تر پابندیوں کو توڑتے ہوئے شریک ہوئے۔ بھارت کی درندہ صفت فوج پرامن مظاہرین کو کچلنے کیلئے طاقت کا ہر ہتھکنڈہ استعمال کر رہی ہے۔ گولیاں، پیلٹس، آنسو گیس کی شیل لگنے سے سیکڑوں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے بھی بھارتی پابندیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے جس کے مطابق فوجی لاک ڈاؤن نے اسپتالوں کو قبرستانوں میں تبدیل کردیا ہے۔ رابطوں کے ذرائع پر پابندی سے ادویات کی قلت اور طبی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جولائی دو ہزار سولہ سے اب تک ایک ہزار اکتیس کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے جبکہ دس ہزار دو سو اٹھانوے کو پیلٹ گنز اور آنسو گیس سے نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ بھارتی درندوں نے نو سو تینتیس خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔