Wednesday, December 2, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو  کو 18 روز ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو  کو 18 روز ہو گئے
August 22, 2019 06:32 pm

سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کو 18  روز ہو گئے ، تمام تر مشکلات کے باوجود حریت قیادت  نے نہ جھکنے کا اعلان کر دیا جب کہ جمعہ کو وادی بھر میں احتجاج کی کال دے دی ، کشمیر ی عوام نے ایک بار پھر تحریک آزادی جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

جنت نظیر وادی کو کرفیو میں جکڑے 18 روز ہوگئے، ایک اور رات قید کی صبح میں تبدیل ہوگئی جب کہ چپے چپے پر بھارتی فورسز کا راج برقرار ہے۔ خاردار تاریں، آہنی رکاوٹیں، بندوق کا خوف بھی  کشمیریوں کا حوصلہ پست نہ کر سکا اور یوں  بھارت بری طرح ناکام ہوگیا۔

حریت قیادت نے بھارتی بربریت کے آگے جھکنے سے واضح انکارکردیا ، جمعہ کو تمام تر رکاوٹیں توڑ کر باہر نکلنے کی اپیل کردی اور کہا بھارت کو واضح کردیں کہ کشمیری غلام نہیں ہیں۔

کشمیری عوام مسلسل پابندیوں کیخلاف بھی پھٹ پڑے کہا کہ  ہر طرف پولیس پھر رہی ہے ، سب بند ہے، یوں لگتا ہے ہم جیل میں ہیں، انھوں نے ایک بار پھر آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی دعوؤں کے باوجود وادی میں تعلیمی اداروں میں حاضری ممکن نہ ہوسکی، والدین نے پابندیوں کے حصار میں بچوں کو سکول بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی فورسز کی جانب سے حراستوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، پانچ اگست سے اب تک دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو پکڑا جاچکا ہے۔

رابطہ کیجیے