مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کے نفسیاتی مسائل بڑھنے لگے



مقبوضہ کشمیر ، تعینات بھارتی ، بھارتی فوجیوں ، نفسیاتی مسائل
۲۱ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۲۳ شام

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کے نفسیاتی مسائل بڑھنے لگے۔ سری نگر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کانسٹیبل نے ساتھیوں پر فائر کھول دیئے۔

 مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی شدید نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گئے۔ سری نگر میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے کانسٹیبل نے اپنے ہی ساتھیوں پر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

حملہ آور کانسٹیبل نے کارروائی کے بعد خود کو بھی گولی مار دی جسے شدید تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی فوج میں خودکشی کا رجحان دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ سال دو ہزار اٹھارہ میں 80 اہلکاروں نے اپنی جان لی۔ ماہرین نفسیات اس کی بڑی وجہ اہلکاروں کو چھٹیاں نہ ملنا، شورش زدہ علاقوں میں لمبے عرصے کیلئے تعیناتی اور تنخواہوں میں کمی قرار دیتے ہیں۔



تازہ ترین ویڈیوز