مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری ، دو کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر
۰۵ مارچ, ۲۰۱۹ ۳:۵۰ شام

سرینگر(92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی بربریت کا سلسلہ اجری ہے ، ترال میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کےعلاقےترال میں گھرگھرتلاشی کےدوران متعددکشمیریوں کوشہیدکردیاگیا،قابض فوج کی بربریت صرف یہیں تک محدودنہیں رہی بلکہ کشمیریوں کو ستانےکیلئےدھماکہ خیزمواد کااستعمال کرتےہوئے گھرکوبھی تباہ کردیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کےمطابق بھارتی فوج نےعلاقےمیں سرچ آپریشن تاحال جاری رکھاہواہے، ترال میں ہونیوالا یہ سرچ آپریشن پلوامہ حملے کے بعد بوکھلائی بھارتی فوج کی  گھرگھرتلاشی کی کڑی ہے۔

فروری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کیلئے سبق آموز مہینہ رہا ، ایک ماہ میں 49  اہلکار ہلاک ،درجنوں زخمی ہوئے۔

تازہ ترین ویڈیوز