Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ، چار نوجوان شہید کر دیے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ، چار نوجوان شہید کر دیے
November 19, 2020

سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ، قابض فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے نوجوانوں کو ضلع جموں میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک ٹرک میں جموں سے سری نگر کی جانب جارہے تھے۔

 عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نوجوان شہید ہوگئے تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار کیا جارہاہے۔

دوسری جانب ضلع پونچھ میں گرنیڈ حملے میں بھارتی فوج کا ایک آفیسر بھی زخمی ہوا ہے۔