مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر ، کرفیو ، 67 روز ، بدترین ، انسانی بحران ، جنم
۰۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۰ شام

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ بربریت کی تازہ ترین کارروائی میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈٰیا سروس کے مطابق دونوں کشمیری نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے اوانتی پورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ شہدا کی شناخت عباس احمد بٹ اور اُفید فاروق لون کے نام سے ہوئی  ہے۔

دوسری جانب سرینگر، بارہ مولہ، کلگام، باندی پور، شوپیاں سمیت مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں گزشتہ 12 دنوں سے سفاک بھارتی فوجی، روزانہ کی بنیادوں پراسی قسم کے غیر انسانی آپریشنز کرنے میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز