Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت ، کشمیری فٹ بالر عامر سراج کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت ، کشمیری فٹ بالر عامر سراج کو شہید کر دیا
December 25, 2020

سرینگر (92 نیوز) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ مشہور کشمیری فٹبالر عامر سراج کو شہید کر دیا گیا۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک بھارتی بربریت کے خلاف میدان میں آ گئیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج پھر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی۔ عامر سراج  جنون کی حد تک فٹبال سے محبت کرتے تھے۔ بھارت ہم سے انجنئیر ، ڈاکٹرز ، اسکالرز اور کھلاڑی چھین رہا ہے۔ دنیا عامر سراج کے لیے آواز بلند کرے۔

مشال  ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیری قوم کے ہیرے چھین رہی ہے، بھارتی فوج کو عامر سراج کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت کا خوف تھا۔ عامرسراج کھیل کے ذریعے عالمی سطح پر کشمیریوں کی نمائندگی کرنا چاہتے تھے۔