مقبوضہ کشمیر میں آج یوم شہدائے جموں منایا جا رہا ہے

۰۶ نومبر, ۲۰۱۸ ۹:۱۸ دن

سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جابرانہ پالیسیوں اور انتہا پسند بھارتی فورسز کے مظالم کیخلاف آج یوم شہدائے جموں منایا جا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے نہتے اورمظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و جبر کے ستر سال گزر گئے لیکن جنت نظیر وادی کا امن اور سکون چھیننے والا بھارت کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت واپس دینے کیلئے تیار نہیں۔

کنٹرول لائن کے دونوں جانب آج یوم شہدائے جموں منایا جا رہا ہے۔ آزاد جموں وکشمیر کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں حریت اور مذہبی تنظیموں کیجانب سے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ مظاہرے اور احتجاجی جلسے بھی ہوں گے۔

دوسری جانب حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کو قتل، ظلم و تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ انہیں ہراساں اور سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھی اپنے بیانات میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز