Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر ، ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر ، ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
April 27, 2020
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسز نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فورسز نے ضلع کلگام کے علاقے استھال کا محاصرہ کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران فورسز نے فائرنگ کرکے چار نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بدھ سے لیکر اب تک تیرہ کشمیری نوجوانوں کو آپریشن کی آڑ میں شہید کیا جا چکا ہے۔ قبل ازیں بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں بھارتی فورسز کے نام نہاد سرچ آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا تھا ۔ اس سے قبل بھارت کی جانب سے کورونا مریضوں کے علاج کے بجائے انہیں مجاہدین ظاہر کر کے شہید کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز مجاہدین یا کورونا مریضوں کی موجودگی کے بہانے گھر گھر تلاشی آپریشن کرتی ہے اور کورونا ٹیسٹنگ کے نام پر کشمیریوں کو گھروں سے اٹھا رہی ہے۔