Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر ، ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز کے نام نہاد آپریشن میں کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر ، ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز کے نام نہاد آپریشن میں کشمیری نوجوان شہید
July 5, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت تھم نہ سکی۔ ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں درندہ صفت بھارتی فوج کی سفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے نروانی کو علی الصبح ہی گھیرے میں لے لیا۔ بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے نام پر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیری نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ نوجوان کی شہادت پر کشمیری سراپا احتجاج بن گئے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے  ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ۔