معیشت کو دل کا دورہ پڑ چکا ، اسحاق ڈار مستعفی ہوں ، پیپلزپارٹی

عاصم حسین ، سلیم مانڈوی والا
۱۴ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۵:۴۷ شام

کراچی ( 92 نیوز ) وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیان پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے سخت رد عمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہے معیشت کو دل کا دورہ پڑ چکا ہے ۔ ملک کے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں  ، ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان 4ماہ میں دیوالیہ ہونیوالا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ ملک کی معیشت کو دل کا دورہ پڑ چکا ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران ملک سے باہر فیکٹریاں چلائیں گے اور مسائل ہمیں بھگتنا ہوں گے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ عسکری ادارے نے پہلی بار معیشت پر بات کی جو درست ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والے نے مزید کہا کہ جس وزیر پر کرپشن پر مقدمات چل رہے ہوں وہ کیسے کام کرسکتا ہے ۔

غیر ضروری درآمدات روکنی ہوں گی ۔ ملک کے حالات خراب ہونے جا رہے ہیں جو سنبھل نہیں سکیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز