Wednesday, December 2, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

معیشت چلانے کے لیے سلیکٹڈ نہیں ، الیکٹڈ حکمران کی ضرورت ہوتی ہے ، بلاول بھٹو

معیشت چلانے کے لیے سلیکٹڈ نہیں ، الیکٹڈ حکمران کی ضرورت ہوتی ہے ، بلاول بھٹو
February 19, 2020 11:53 pm

لاہور (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا معیشت چلانے کے لیے سلیکٹڈ نہیں ، الیکٹڈ حکمران کی ضرورت ہوتی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کٹھ پتلی حکومت کا ساتھ نہ دینے پر سندھ کو سزا دی جا رہی ہے۔ الیکشن میں عوام فیصلہ کریں گے کہ کس سیاسی جماعت کے ساتھ ہیں۔ انہیں امید ہے کہ شہباز شریف جلد پاکستان آئیں گے ۔ حکومت کے خلاف نون لیگ کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمٰن کی ناراضگی اور آرٹیکل 6 کی باتوں پر بھی تبصرہ کیا ۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا حکومت کی معاشی پالیسیوں سے چاروں صوبوں کےعوام تنگ ہیں۔ آئی ایم ایف کے پاس ہم بھی گئے مگر ان کی ہر شرط نہیں مانی۔

رابطہ کیجیے