معروف صحافی اویس توحید 92 نیوز سے منسلک ہوگئے

معروف صحافی ‏ اویس توحید ‏ ‏92 نیوز ‏ لاہور ‏ چینلز ‏ بی بی سی لندن ‏ اے ایف پی ‏ افغانستان سری لنکا ‏ اسرائیل ‏ ٹائم میگزین وال اسٹریٹ جرنل ‏ دی گارڈین
۱۷ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۴۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) ‎معروف صحافی اویس توحید 92 نیوز سے منسلک ہوگئے، اویس توحید نےملک کے مختلف چینلز کی سربراہی کے فرائض انجام دیے ہیں،اویس توحید بی بی سی  لندن اور اے ایف پی سے بھی منسلک رہے ہیں۔

‎اویس توحید نے افغانستان، سری لنکا اور اسرائیل میں تنازعات کی کوریج کی ، ٹائم میگزین، وال اسٹریٹ جرنل اور دی گارڈین کے لیے بھی رپورٹنگ  کرتے رہے۔

‎اویس توحید ملکی اور غیرملکی میڈیا پر بطور تجزیہ کار اور لکھاری خاص پہچان رکھتے ہیں،‎اویس توحید 19 اگست بروز پیرسے 92 نیوز کے پروگرام مقابل  کا حصہ بنیں گے۔

مقابل پروگرام میں ہر پیر سے جمعرات معروف صحافیوں ہارون الرشید اور اویس توحید کے تجزئے صرف 92 نیوز پر  دیکھیے۔

تازہ ترین ویڈیوز