Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

معروف شاعر مظفر وارثی کی آج دسویں برسی منائی جا رہی ہے

معروف شاعر مظفر وارثی کی آج دسویں برسی منائی جا رہی ہے
January 28, 2021

لاہور (92 نیوز) معروف شاعر اور خوش الحان نعت خواں مظفر وارثی کی آج دسویں برسی منائی جا رہی ہے۔

مظفر وارثی ایسے تخلیق کار ہیں جنہوں نے اپنی لکھی مدح جب تحت اللفظ میں پڑھی سننے والوں پر سحر طاری ہو گیا۔ اردو ادب کی تاریخ کے مستند معتبر نعت گو شاعر تیس دسمبر انیس سوتینتیس کو بھارت کے شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ مظفر وارثی اپنے متاثرکن انداز نعت گوئی میں ثانی نہیں رکھتے۔

مظفر وارثی نے حمد باری تعالیٰ، نعت رسول مقبولﷺ اور سلام میں بھی طبع آزمائی کی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اس درویش صفت نعت گو شاعر کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

مظفر وارثی اٹھائیس جنوری دو ہزار گیارہ کو طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے لیکن وہ اپنے اندازِ مدح سرائی کے باعث چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔