مظفرگڑھ میں حکم نہ ماننے پر بااثر زمیندار کا غریب نوجوان پر بہیمانہ تشدد


مظفرگڑھ ، حکم ، بااثر زمیندار ، غریب نوجوان ، تشدد
30 مارچ, 2020 12:33 شام

 مظفرگڑھ (92 نیوز) مظفرگڑھ میں حکم نہ ماننے پر بااثر زمیندار نے غریب نوجوان پر برہنہ کرکے بہیمانہ تشدد کیا۔ پولیس کے مطابق زمیندار کے حواری غریب نوجوان پر تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور  کے علاقے ڈمر والا میں بااثر زمیندار عارف ڈمر نے غریب نوجوان کلیم کو اپنی ناراض بیوی کو واپس لانے کا حکم نہ ماننے پر انسانیت سوز سلوک کی انتہا کردی اور غریب نوجوان کو اپنے ڈیرے پر لیجا کر برہنہ کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔

اس دوران بااثر زمیندار نے اپنے حواریوں کے ذریعے تشدد کا شکار نوجوان کی برہنہ ویڈیو بھی بنوائی اور جب نوجوان کی بہیمانہ تشدد سے حالت غیر ہو گئی تو زمیندار نے نوجوان کو شدید زخمی حالت میں رکشہ پر ڈال کر ہسپتال بھجوا دیا۔

تشدد کا شکار نوجوان کے جسم پر زمیندار کی طرف سے کیے جانیوالے تشدد کے نشانات واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ تھانہ صدر علی پور نے زمیندار جام عارف ڈمر اور اسکے ساتھیوں کے خلاف اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز