مصر کے سابق صدر حسنی مبارک انتقال کر گئے


مصر ، سابق صدر ، حسنی مبارک ، انتقال
۲۵ فروری, ۲۰۲۰ ۶:۵۰ شام

 قاہرہ (92 نیوز) مصر کے سابق صدر حسنی مبارک انتقال کر گئے۔ اکیانوے برس کے حسنی مبارک دوران حراست اور فالج کے باعث زیر علاج تھے۔

30 سال تک مصر میں سیاہ و سفید کے مالک رہنے والے سابق صدر حسنی مبارک 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ ان کا تین دہائیوں پر محیط اقتدار 2016 میں عرب سپرنگ کی لپیٹ میں آیا۔ حسنی مبارک کو انقلاب کے دور میں مظاہرین کی ہلاکتوں میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہوا تھا لیکن پھر اس سزا کو کالعدم قرار دیا گیا اور انہیں مارچ 2017 میں رہا کر دیا گیا ۔

2012 میں حسنی مبارک کے طویل اقتدار کے خلاف قاہرہ، سکندریہ، سویز اور مصر کے کئی دیگر شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیئے فوج کا استعمال کیا گیا تھا جس میں 800 سے زیادہ لوگوں کی جان گئی تھی۔

18 دن تک جاری رہنے والے ان مظاہروں کی وجہ سے 30 سال تک اقتدار میں قابض رہنے کے بعد مبارک کو صدر کے عہدے کو چھوڑنا پڑا تھا۔ مصر کے موجودہ صدر عبدالفتح السیسی حسنی مبارک کے دور اقتدار میں ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ تھے اور انہوں نے 2013 میں محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز