مصر میں صدر عبدالفتح السیسی کیخلاف سیکڑوں افراد کا مظاہرہ

مصر ، صدر ، عبدالفتح السیسی ، کیخلاف ، سیکڑوں ، افراد ، مظاہرہ
۲۱ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۱ شام

 قاہرہ (92 نیوز) مصر میں صدر عبدالفتح السیسی کیخلاف سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے گو سیسی گو کے نعرے لگائے۔

مصر میں جاری معاشی بدحالی اور صدرعبدال فتح السیسی کی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ قاہرہ کا تحریر اسکوائر ایک بار پھر حکومت مخالف نعروں سے گونج اٹھا۔

سیسی آوٹ اور لوگ اس حکومت کو گرانا چایتے ہیں۔ مصر بھر میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنا رہا۔ حکومتی پابندیوں کے باوجود لوگ تحریر اسکوائر پر پہنچ گئے۔

مصری پولیس کی جانب سے مظاہرے کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس بھی استعمال کی گئی۔ مصر کے دوسرے بڑے شہر اسکندریہ اور سوئز میں بھی حکومت مخالف مظاہرے کیے گئے۔

سپین میں خود ساختہ جلاوطن مصری بزنس مین اور مصری اداکار محمد علی نے آن لائن ویڈیوز کا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں انہوں نے مصری صدر پر ہوش ربا کرپشن کے الزامات عائد کیے تھے۔ صدر السیسی نے الزامات کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز