مصر میں دو ہفتوں کیلئے ’’ رات کا کرفیو ‘‘ نافذ


Egyptian PM
۲۴ مارچ, ۲۰۲۰ ۶:۵۷ شام

قاہرہ ( 92 نیوز) عالمی وبا پر قابو پانے کیلئے مصر میں  دو ہفتوں کیلئے ’’ رات کا کرفیو ‘‘ نافذ کر دیا گیا ، 25 مارچ سے ملک بھر میں کرفیو نافذ ہوگا ، کرفیو کے اوقات شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوں گے ۔

مصر کےو زیر اعظم مصطفی کمال مدبولی نے قوم سے خطاب میں کرفیو کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ اطلاق  تمام شہریوں اور ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پر ہوتا ، کاروبار سہ پہر  5 بجے سے صبح 6 بجے تک بند رہیں گے ، جمعہ اور ہفتہ کو تعطیل ہو گی۔

وزیر اعظم مصطفی ٰکمال مدبولی نے مزید کہا کہ  خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانوں اور قید کی سزا ہو گی ، سپر مارکیٹوں ، فارمیسیز اور بیکریز کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

تازہ ترین ویڈیوز