Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مصر میں ایک شخص نے ری سائیکل مواد سے ماحول دوست گھر بنا لیا

مصر میں ایک شخص نے ری سائیکل مواد سے ماحول دوست گھر بنا لیا
November 22, 2019
 قاہرہ (92 نیوز) مصر میں ایک شخص نے ری سائیکل مواد کی مدد سے ماحول دوست گھر بنا ڈالا۔ خبر ایجنسی کے مطابق تیمور ال حدیدی نے اپنا گھر دارالحکومت قاہرہ میں بنایا ہے اور یہ دو منزلہ ہے۔ حدیدی کا کنسٹرکشن کا کوئی ذاتی تجربہ نہیں تھا لیکن ایک ماحول دوست گھر بنانا اس کا خواب تھا۔ ضائع شدہ کنکریٹ بلاکس، اینٹوں اور شیشے کی بوتلوں سے اس گھر کی دیواریں یہاں تک کہ بیڈز تک تعمیر کیے گئے ہیں جب کہ کھڑکی کی جگہ ایک بھاری بھر کم ٹائر نصب کیا گیا ہے۔ اس گھر کی تعمیر پر کل ایک لاکھ چوبیس ہزار امریکی ڈالر خرچہ آیا ہے۔