Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مشکوک ٹرانزیکشنز کا کیس ، آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

مشکوک ٹرانزیکشنز کا کیس ، آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
January 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) آٹھ ارب روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس میں آصف زرداری کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ہو گئی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں آصف علی زرداری کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت آصف علی زرداری کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ان کے موکل کراچی کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ عدالت نے 2 کیسز میں طبی بنیادوں پر ضمانت دے رکھی ہے۔ دونوں فیصلے ایک ہی دن کے ہیں جو ریکارڈ پر موجود ہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم میڈیکل بورڈ بنا دیتے ہیں۔ اس کی رپورٹ کا انتظار کر لیتے ہیں۔ سابق صدر کو بیماری کیا ہے؟؟

فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ ان کے موکل کو دل ، کمر درد اور شوگر کا مرض لاحق ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ عدالت کسی بھی سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ تشکیل دے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ آپ بھی بتا دیں۔ کل نیب کا بورڈ پر اعتراض نہ آ جائے۔ پھر وہ باتیں نہیں ہونی چاہئیں جو پہلے بورڈ کی رپورٹ پر ہوتی رہی ہیں۔

فاروق ایچ نائیک بولے دل کے ہسپتال این آئی سی ڈی کے میڈیکل ڈائریکٹر کو بورڈ کا سربراہ بنا دیں۔ عدالت نے آصف علی زرداری کی ایک دن کےلیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔