مشرف کے مارشل لا کو تحفظ دلوانے نوازشریف کے پاس نہیں گیا ، زرداری



۲۵ مئی, ۲۰۱۸ ۸:۰۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ مشرف کے مارشل لا کو تحفظ دلوانے نواز شریف کے پاس نہیں گئے۔

فاٹا انضمام کے بل کے منظوری پر پاکستان پیپلرز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے اسلام باد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو صاحب نے کہا تھا کہ وہ فاٹا کو کے پی میں ضم کرینگے ۔ 31ویں ترمیم پر وہ  پوری پارلیمنٹ کو مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے نوازشریف پرکڑی تنقید بھی کی اور کہا کہ میاں صاحب ڈبل گیم کرتے ہیں کہتے کچھ ہیں کرتے کچھ ہیں۔

موجودہ سیاسی صورتحال پر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ اسٹیبلیشمنٹ کے ساتھ نہیں ہیں مگر پاکستان کے ساتھ ضرور ہیں ، میاں صاحب بتائیں وہ کس کے ساتھ ہیں ۔

عدالتوں اور جیلوں کا سامنا بی بی شہید اور انہوں نے بھی کیا ہے۔

نگران وزیر اعظم کے حوالے سے آصف علی زرداری نے کہا کہ پی پی نے نگران وزیر اعظم کے کسی جج کا نام نہیں دیا ، نگران حکومت  جو بھی ہو اس کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا فاٹا انضمام پر مولانا فضل الرحمن اور ان کے موقف میں واضح فرق ہے۔



تازہ ترین ویڈیوز