Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ، سندھ کے تحفظات پر اوگرا ترمیمی آرڈیننس کی منظوری مؤخر

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ، سندھ کے تحفظات پر اوگرا ترمیمی آرڈیننس کی منظوری مؤخر
November 11, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں سندھ کے تحفظات پر اوگرا ترمیمی آرڈیننس کی منظوری مؤخر کر دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کا نیپرا ترمیمی بل پر بھی تحفظات کا اظہار سامنےآیا۔ وزیراعظم نے معاون خصوصی ندیم بابر کو تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں ایل این جی کی درآمد اور قیمت پر تفصیلی بحث ہوئی ۔ پانی کی تقسیم کے 1991 کے معاہدے کے پیرا 2 پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ معاہدے پر اٹارنی جنرل آف پاکستان کی سفارشات پر غور کیا گیا ۔ مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے حوالے سے کونسل کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس  میں  خواتین اور بچوں میں غذائیت کی کمی دور کرنے کے منصوبے پر اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا  کہ  غذائی قلت کے خاتمہ کے لئے 350 ارب روپے کی لاگت سے 5 سالہ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا ۔ وفاقی حکومت بچوں میں سٹنٹنگ کی روک تھام کےلئے 175 ارب فراہم کریگی جبکہ پراجیکٹ کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ خواتین اور 39 لاکھ بچوں کی غذائی قلت دور ہو گی۔ ملک میں توانائی کے بڑھتے مسائل دور کرنے کےلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اگلا اجلاس آئندہ سال جنوری میں ہو گا جس میں بجلی ، گیس ، تیل اور پانی سے متعلق امور پر غور کیا جائیگا۔