مس ورلڈ 2019 کا تاج جمیکا کی 23 سالہ ٹونی این سنگھ نے اپنے سر سجا لیا


مس ورلڈ 2019 ، تاج ، جمیکا ، 23 سالہ ، ٹونی این سنگھ ، سجا
۱۵ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۳ شام

 فلوریڈا (92 نیوز) مس ورلڈ 2019 کا تاج جمیکا کی 23 سالہ ٹونی این سنگھ نے اپنے سر سجا لیا۔ ورلڈ مقابلے میں دوسری پوزیشن مس فرانس اور تیسری مس انڈیا نے حاصل کی۔

مس ورڈ 2019 بننے والی ٹونی این سنگھ مس جمیکا بھی ہیں۔ انہوں نے فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی سے گرایجویشن کی ہے۔

مس نائجریا اور مس برازیل کے ساتھ کھڑی ٹونی کے نام کا جب اعلان کیا گیا تو وہ حیران رہ گئیں اور بے یقینی میں اپنا سر ہلاتی رہیں۔ ان کی ساتھی امیدواروں نے انہیں مبارک باد دی۔

مس ورلڈ 2018 نے ان کے سر پر تاج پہنایا۔ تاج پہنتے وقت ٹونی کی خوشی دیدنی تھی۔ وہ شائقین کی جانب دیکھ کر ہاتھ ہلاتی رہی۔

تازہ ترین ویڈیوز