Thursday, January 21, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسلم لیگ ن کے وفد کی فاروق ستار سے ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی

مسلم لیگ ن کے وفد کی فاروق ستار سے ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی
March 6, 2020
 کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے وفد کی فاروق ستار سے ملاقات ہوئی جس میں فاروق ستار کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی ۔ مسلم لیگ ن کے وفد نے شہر قائد کا دورہ کیا جہاں کراچی کے سینئر سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔ وفد نے دورے کا آغاز ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات سے کیا۔ لیگی وفد کے استقبال کے بعد تگڑے ناشتے سے خاطر داری کی گئی۔  مسلم لیگ ن ، وفد ، فاروق ستار ، ملاقات، ن لیگ ، شمولیت ، دعوت میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے عوام پریشان ہیں۔ عوامی مسائل حل نہیں ہورہے ہیں ۔ ترقیاتی منصوبوں پر کام روکا گیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اقتدار بندر بانٹ کا دوسرا نام بن چکا ہے۔ موجودہ دور میں لوگ تنگ آگئے ہیں۔ حکومت لوگوں کے مسائل حل نہیں کر سکی۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک سیاسی رسہ کشی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ مسلم لیگ ن کے وفد نے ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کے رہنماوں سے بھی ملاقات کی اور سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے انتقال پر تعزیت کی۔