Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج
December 4, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر پر ڈی سی لاہور کی درخواست پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے اپنے ریفرنس میں ملک سیف الملوک کھوکھر کے خلاف جعل سازی اور بد نیتی سے سرکاری خزانے کو فیس کی مد میں نقصان پہنچانے پر مقدمے کی استدعا کی ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق حلقہ پٹواری افتخار احمد اور سب رجسٹرار دفتر علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے سابق آر ایم ون بھی مقدمے میں نامزد کیے گئے ہیں۔

ریفرنس کے متن کے مطابق ملزمان نے حقائق چھپاتے ہوئے سرکاری خزانے کو رجسٹریشن فیس کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزم نے حلقہ پٹواری افتخار اور دفتر سب رجسٹرار علامہ اقبال ٹاؤن کے سابق آر ایم راجہ ندیم کی ملی بھگت سے غیر قانونی سرنڈر ڈیڈ رجسٹر کروائی۔ ملزمان نے سٹیمپ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 22 کنال 11 مرلہ زمین جعل سازی ، بدنیتی اور فراڈ سے جعلی سرنڈر ڈیڈ درج کرائی۔ سرنڈر ڈیڈ مشترکہ وراثت کی منتقلی یا فروخت کے وقت تیار کی جاتی ہے۔

ریفرنس کے مطابق ملزم نے فرزند علی اور عثمان سے رقبہ خریدا، فروخت کنندہ فرزند علی اور عثمان نے جب سرنڈر ڈیڈ درج کروانے کے لئے فرد رپٹ نکلوائی تو وہ جائیداد کے شراکت دار نہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزم نے سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے مختلف فیسوں کی مد میں خزانہ سرکار کو بھاری نقصان پہنچایا۔