Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت چیمہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت چیمہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے
June 3, 2020
 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت چیمہ کورونا وائرس کے باعث اٹھاون برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ پنجاب میں کوروناوائرس کے وار مزید تیز ہو گئے۔ کورونا وبا کی زد میں آئے رکن پنجاب اسمبلی شوکت چیمہ اور سب انسپکٹر خالد حسین جاں بحق ہو گئے۔ اٹھاون سالہ ایم پی اے شوکت چیمہ کے پھیپھڑوں تک آکسیجن نہیں پہنچ رہی تھی۔ وہ پچیس مئی سے پی کے ایل آئی میں چھ دن سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ تھانہ نواں تعینات گرین ٹاؤن کے رہائشی سب انسپکٹر خالد حسین کے جسم جان کا رشتہ بھی ٹوٹ گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق لاہور پولیس میں چار اہلکار کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ لاہور پولیس میں کورونا سے متاثر اہلکاروں و افسران کی تعداد ایک سو اٹھارہ ہے جن میں سے اٹھہترصحت یاب ہو گئے۔ اس دوران لاہور میں ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ آٹھ سو سترہ مریض سامنے آگئے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں سولہ سوانتالیس نئے کورونا کیسز سامنے آگئے ہیں۔ اس طرح پنجاب میں متاثرین کی مجموعی تعداد انتیس ہزار چار سونواسی ہو گئی ہے۔ کورونا کی وجہ سے اب تک پانچ سو ستر افراد داعی اجل کو لبیک کہہ چکے ہیں جبکہ سات ہزار ایک سو دس متاثرین کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔