مسلم لیگ ق کی رہنما اور سابق ایم پی اے پروین سکندر گل گھر میں مردہ پائی گئیں


سابق ، ایم پی اے ، پروین سکندر گل ، قاتل ، سابق ، ملازم ، پولیس ، مصطفی
۰۵ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۲۴ شام

 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ق کی سابق خاتون رکن پنجاب اسمبلی پروین سکندر گل گھر میں مردہ پائی گئیں۔ پروین سکندر گل کی لاش نصیر آباد میں ان کے گھر سے ملی۔

پولیس کے مطابق ساٹھ سالہ پروین سکندر گل گھر کے اوپر والے پورشن میں اکیلی رہتی تھیں اور ان کے گلے پر رسی کا نشان تھا۔ اہل خانہ کے مطابق پروین سکندر گل کے گھر متعدد بار چوری ہو چکی تھی۔ دو روز قبل بھی واردات ہوئی۔ لاش کرسی سے بندھی ہوئی ملی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ میں ملوث ملزموں کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

وزیر قانون راجہ بشارت اور سابق رکن پنجاب اسمبلی آمنہ الفت مقتولہ کے گھر پہنچے۔ وزیر قانون نے پروین سکندر گل کے عزیز و اقارب سے اظہار افسوس کیا اور متعلقہ حکام سے واقعہ کی جامع رپورٹ طلب کر لی۔

اُدھر آئی جی پنجاب نے سی سی پی او پنجاب سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.