مسلم لیگ صوبہ بھر سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی، پرویز الہٰی


مسلم لیگ ، صوبہ بھر ، بلدیاتی انتخابات ، حصہ لے گی ، پرویز الہٰی ، لاہور ، 92 نیوز
27 ستمبر, 2020 3:19 شام

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی کہتے ہیں مسلم لیگ صوبہ بھر سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی، اس حوالے سے انہوں نے خضر حیات گوپانگ کو مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کیلئے ناظم کا امیدوار نامزد کر دیا، متنازع بیان پر انہوں نے نواز شریف پر تنقیدی نشتر بھی برسائے۔

نواز شریف کی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی!، چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں جس پارٹی کا سربراہ ملک اور فوج کے خلاف عزائم رکھتا ہو وہ ملک کا خیر خواہ کیسے ہو سکتا ہے؟۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا پاکستان مسلم لیگ پورے پنجاب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی، جس میں ہمارا مقابلہ دس سال تک عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے ہے۔

چودھری پرویز الہٰی نے خضر حیات گوپانگ کو مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے لیے ناظم کے امیدوار نامزد کر دیا۔ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں کامل علی آغا، نواب گوپانگ، کاشف حیات گوپانگ اور خلیل خان جتوئی بھی موجود تھے۔

اسپیکر نے کہا بلدیاتی نظام عوامی خدمت کا سب سے زیادہ مؤثر نظام ہے جس میں عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کر دیئے جاتے ہیں،

خضر حیات گوپانگ نے کہا چودھری پرویز الہٰی نے پوری تحصیل میں سیاسی رابطے بڑھانے کا ٹاسک دے دیا ہے، ٹاؤن کمیٹی خیر پور، سادات ٹاؤن کمیٹی، ہیت پور، ٹاؤن کمیٹی گھلواں اور میونسپل کمیٹی علی پورسٹی میں تیاری مکمل ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز