Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسلم امہ کے لئے خوشخبری ، مسجد الحرام کے تمام دروازے کھول دیے گئے

مسلم امہ کے لئے خوشخبری ، مسجد الحرام کے تمام دروازے کھول دیے گئے
November 6, 2020
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں محدود عمرہ پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے پر مسجد الحرام کے تمام دروازے کھول دیے اور حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں۔ حرم انتظامیہ کے دروازوں کے ڈائریکٹر کے مطابق عمرہ پروگرام کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے دوران حرم کے 100 سے زیادہ دروازے زائرین کے لیے کھول دیے گئے تھے لیکن اب عمرہ پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے پر تمام دروازے کھول دیے گئے جب کہ حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں۔ دروازوں پر 24 گھنٹے اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں، 19 دروازے نمازیوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں ۔ اجازت نامہ رکھنے والے ہی ان دروازوں سے داخل ہو سکیں گے جبکہ عمرہ زائرین کے لیے 13 دروازے مختص کیے گئے ہیں۔ ان میں ملک فہد، اجیاد، الصفا اور مروہ شامل ہیں۔ عمرہ زائرین حرم شریف میں داخل ہوتے وقت ان کے نام اور نمبر ذہن نشین کر لیں ۔ اس سے انہیں حرم شریف سے نکلنے میں سہولت ہو گی جبکہ عمرہ یا نماز کے لیے آنے والوں کو حرم میں کھانے پینے کی اشیا اور دھار دار آلات لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔