Monday, January 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
August 17, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے ۔کسی بھی مس ایڈونچر کا  بھرپور جواب دیں گے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ  وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آخری حد تک جانے کا بیان فوج کا بیانیہ ہے ، بھارت آزاد کشمیر کو بھول جائے اور اب پرانا قبضہ چھوڑنے کی بات کرے ۔ کشمیر کا تنازع ایک نیو کلیئر فلیش پوائنٹ ہے ، سمجھدار ممالک راج ناتھ جیسی باتیں نہیں کرتے ۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ،بھارت کو واضح پیگام ہے کہ مس ایڈونچر کی کوشش  کی تو بھرپور جواب دیں گے ، ہماری صلاحیتوں کو 27 فروری کو سب نے دیکھا ہے ۔