مسلح افواج دشمن کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دےگی،فردوس عاشق

۰۶ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۶ شام

 اسلا م آباد (92نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج بھی 1965 والے جذبے کی ضرورت ہے، مسلح افواج دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے یوم وفاع وشہدا اور یکجہتی کشمیر کے مو قع پر اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں۔

شیخ رشید نے بہاولپور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان زندگی کے اہم وقت سے گزر رہا ہے ۔ مودی نے جو غلطی کی ہے جو اس نے اپنی حماقت کو للکارا ہے،عمران خان کی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں ہم سب کشمیر کی آزادی کے لیےآخری دم تک لڑیں گے ۔

تازہ ترین ویڈیوز