مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی امریکی صدر کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں ،فردوس عاشق اعوان


مسئلہ کشمیر ‏ ثالثی امریکی صدر خیر مقدم فردوس عاشق اعوان اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیر اعظم ‏ معاون خصوصی ‏ اطلاعات و نشریات ‏ ڈاکٹر فردوس ‏ ڈونلڈ ٹرمپ
23 جولائی, 2019 11:56 دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعظم پاکستان نے باوقار انداز میں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی  کی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ پیغام میں  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کی امریکی صدر سے کامیاب ملاقات پاکستان کی کامیابی ہے ،باوقار انداز میں  عالمی سطح پر  پاکستان کی نمائندگی کرنے پر قوم کو اپنے وزیراعظم پر ناز ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے صدر نے افغان امن عمل بارے وزیر اعظم پاکستان کے موقف کی تائید کی ، انہیں مقبول رہنما قرار دیا ۔ وزیراعظم  عمران خان پر دنیا کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار  ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز