مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش، چین نے بھی حمایت کر دی

مسئلہ کشمیر امریکی صدر ثالثی پیشکش چین حمایت
۲۶ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۹ شام

 بیجنگ (92 نیوز) بھارت پر مسئلہ کشمیر کے تصفیہ کے لیے عالمی دباو بڑھنے لگا۔ چین نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کی حمایت کر دی۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کےلیے امریکا سمیت بین الاقوامی برادری کے مثبت کردار کی چین حمایت کرتا ہے۔

ترجمان ہوا چون ینگ نے کہا چین امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک کشمیر سمیت اپنے تمام مسائل کو بات چیت سے حل کریں گے اور جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز