Friday, June 18, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر تسلیم شدہ عالمی تنازع ہے، شاہ محمود

مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر تسلیم شدہ عالمی تنازع ہے، شاہ محمود
May 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ، بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر تسلیم شدہ عالمی تنازع ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ٹویٹ میں لکھا کہ مسئلہ کشمیر کا مستقل حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ممکن ہے۔ مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کسی صورت بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں۔