Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسئلہ کشمیر سب سے زیادہ اہمیت رکھتاہے ، اس پر پوری قومی یک زبان ہے ، راجہ ظفر الحق

مسئلہ کشمیر سب سے زیادہ اہمیت رکھتاہے ، اس پر پوری قومی یک زبان ہے ، راجہ ظفر الحق
January 5, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، اس معاملے پر پوری قوم یک زبان ہے۔

راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ایک ہی مقصد کیساتھ آگے بڑھتے رہے اور آگے بڑھتے رہیں گے ،  بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر قبضے کی کوشش کی ، پاکستان کو  یکجہتی  کا پیغام دینا چاہئے ۔

راجہ ظفر الحق نے  آسیہ اندرابی کی غیر قانونی حراست کیخلاف قرارداد پیش کی ، قرار داد میں آسیہ اندرابی  کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا گیا جسے  سینیٹ نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔

سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ میں کہا کہ کشمیر پر سیاست نہ کی جائے ، تمام حکومتوں نے  اہم اقدامات کے اعلانات تو کئے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔