مزید 10ہزارایف بی آر ملازمین کے تبادلوں کی ورکنگ مکمل

اسلام آباد ویب ڈیسک ‏ ایف بی آر ‏ ‏10 ہزار ملازمین ‏ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ‏
۰۹ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۴۲ دن

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ایف بی آر نے مزید 10 ہزار ملازمین کے تبادلوں کے حوالے سے ورکنگ مکمل کر لی ،نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری ہو سکتے ہیں،گزشتہ ہفتے کئی برسوں سے تعینات گریڈ 9 سے 16 کے ملازمین نے تبادلوں کے باوجود چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں کئی برسوں سے تعینات ملازمین نے فیلڈ آفیسز میں کریشن کا بازار گرم کر رکھا تھاجس پر ایف بی آر نے ان کا تبادلہ کر دیا تھالیکن کئی برسوں سے تعینات گریڈ 9 سے 16 کے ملازمین نے چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا اور اپنے تبادلوں کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے فیلڈ آفسز میں سب سے زیادہ کریشن کی شکایات ہیں، ملازمین ٹیکس دہندگان سے پیسے لینے کے ساتھ دفتری اوقات کار میں ٹیکس امور پر مشاروتی خدمات بھی فراہم کرتے ہیں۔

ایف بی آر نے ٹیکس امور پر مشاورتی خدمات دینے والوں کو گذشتہ ہفتہ وارننگ بھی جاری کی۔

تازہ ترین ویڈیوز