Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مزار قائد کے تقدس کی پامالی پر مریم نواز کے خلاف درخواست جمع

مزار قائد کے تقدس کی پامالی پر مریم نواز کے خلاف درخواست جمع
November 13, 2020
کراچی (92 نیوز) مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے معاملے پر مزار قائد مینجمنٹ بورڈ نے مریم نواز کے خلاف مجسٹریٹ کو درخواست جمع کرا دی۔ مزار قائد کا تقدس پامال کرنے پر صفدر اعوان، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست مزار قائد مینجمنٹ بورڈ کی جانب سےمروجہ قواعد کے تحت دی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آٹھ اکتوبر کو صفدر اعوان اور دیگر نے مزار قائد میں نعرے بازی کرکے قواعد کی خلاف ورزی کی۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مزار قائد کے تحفظ وتقدس سے متعلق قانون کی شقوں کے تحت مریم نواز، صفدر اعوان اور دیگر کے خلاف کارروائی کی جائے۔