Sunday, November 29, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

مزار قائدؒ پر کسی کو ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ، علی زیدی

مزار قائدؒ پر کسی کو ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ، علی زیدی
October 19, 2020 06:18 pm

کراچی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ کسی کو مزار قائدؒ پر ہلڑ بازی کی اجازت نہیں  ،  بے حرمتی کرنے والے دیگر افراد کوبھی گرفتار ہونا چاہئے۔

92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ کل یہ  تمام حدیں پار کرگئے تھے، مریم  اور نہال ہاشمی جیسے تو بالکل سامنے اور واضح نظر آرہے ہیں، زبیر عمر بھی وہاں تھے تو انہیں بھی پکڑیں، مہروں کی گرفتاری سے خانہ پوری ہرگز قبول نہیں، حقیقی کرداروں کو پکڑیں اور مثال بنائیں۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا عمل قانون کے احترام کا بیانیہ ہے  ۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ گرفتاری پر وزیر اعلیٰ سندھ کی تعریف قبل از وقت تھی پولیس پر کنٹرول نہیں تو استعفیٰ دے دیں۔

رابطہ کیجیے