Tuesday, December 1, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

مر سکتے ہیں پر ایسے آدمی کے سامنے نہیں جھک سکتے، طلال چودھری

مر سکتے ہیں پر ایسے آدمی کے سامنے نہیں جھک سکتے، طلال چودھری
November 18, 2019 06:49 pm

لاہور (92 نیوز) ہم مرسکتے ہیں لیکن اس طرح کے آدمی کے سامنے نہیں جھک سکتے، طلال چودھری کا کہنا ہے انڈیمنٹی بانڈ کے نام پر یہ سیاسی جیت جتانا چاہتے تھے۔ فواد چودھری اور فردوس عاشق اعوان میں کرسی کے لئے سخت مقابلہ جاری ہے۔ ن لیگی رہنماء نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پہ ردِ عمل میں کہا کہ فردوس باجی اور جھوٹ نہ بولیں فکر نہ کریں فواد چودھری آپ سے بہت پیچھے ہے ابھی، عمران نیازی کو خوش کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی من گھڑت تشریح نہ کریں پھر معافی مانگنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ فردوس باجی نواز شریف کے ساتھ اگر آپ سیاسی اور کارکردگی کے میچ میں مقابلہ کر سکتے تو نواز شریف کی صحت پر 24 گھنٹے سیاست نہ کرتیں ، نواز شریف اور شہباز شریف نے جو عدالت میں لکھ دیا وہ کروڑوں عوام کی امانت ہے ،عوام کو پتہ ہے کے عدالت نے غیر قانونی حکومتی موقف کو مسترد کیا ہے۔ طلال چودھری مزید بولے کہ قوم حیران ہے کہ کس ڈھٹائی سے کرائے کے ترجمان ہر روز ایک نیا جھوٹ گھڑتے ہیں، ایک وزیر 17 روپے کلو ٹماٹر اور دوسرا 5 روپے کلو مٹر بیچ رہا ہے، یہ وزراءاور کرائے کے ترجمانوں کا جھوٹ سچ جاننے کے لیے بہترین مثال ہے۔

رابطہ کیجیے