مری اورگلیات میں برفباری، سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی


مری، گلیات، برفباری، سیاح، بڑی تعداد، امڈ آئی ، 92 نیوز
۰۳ جنوری, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۴ شام

مری (92 نیوز) مری اورگلیات میں برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگیا۔ سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔ برفباری کے منتظر سیاح خوشی سے جھوم اٹھے۔

ملکہ کوہسار پررات کو برفباری کا نیا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔ ملک بھر سے سیاحوں نے بڑی تعداد میں مری کا رخ کرلیا۔ مال روڈ پر سیاحوں کا رش ہے، برفباری کے شوقین منچلوں نے مال روڈ پر خوب ہلا گلہ اور موج مستی کیں۔

گلیات میں بھی اس وقت زور و شور سے برف باری جاری ہے سیاحوں کی ایک بڑی برف بھاری سے لطف اندوز ہونے کیلے گکیات کارخ کر لیا ہے۔

سیاحوں کی بڑی تعداد اس وقت نتھیاگلی اور دیگر علاقوں میں موجود ہے، برف بھاری کے دوران سڑکوں کو کلیر رکھنے کیلے پی کے ایچ اے اور گلیات ڈویلپمینٹ اتھارٹی کے افسران بھی الرٹ ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز