مریم نواز کی پیشی پر کارکنوں پر زہریلی گیس استعمال کی گئی ،پرویز رشید


Parviz Rashed
13 اگست, 2020 10:45 شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) پرویز رشید نے سینیٹ میں الزام عائد کیا کہ  مریم نواز کی پیشی پر کارکنوں پر زہریلی گیس استعمال کی گئی ، معاملہ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے سپرد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سینیٹ میں الزام عائد کیا کہ مریم نواز کی پیشی پر کارکنوں پر زہریلی گیس استعمال کی گئی،  ،کارکنان پر تشدد کیا گیا ،جو گاڑی مریم نواز استعمال کررہی تھیں وہ بلٹ پروف تھی،پولیس کی وردی میں ملبوس گاڑی پر یلغار کی گئی۔

پرویز رشید نے کہا کہ گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا ، ماہرین کے مطابق بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ صرف پتھروں سے نہیں ٹوٹتا، خدشہ ہے پتھر کے علاوہ کچھ اور بھی عناصر ہوں گےگزارش ہے کہ اس معاملے قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے سپرد کیا جائے۔

ادھر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 58لیگی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں ۔

 فیاض چوہان کہتے ہیں عالمی اداروں نے پاکستانی پتھر ایٹمی ہتھیاروں میں شامل کرلیے، پوری دنیا میں پتھروں کی طلب، پاکستان کو 30ارب کے آرڈر آگئے۔

تازہ ترین ویڈیوز