مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

مریم نواز ‏ درخواست ضمانت ‏ کل تک ملتوی ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز لاہور ہائیکورٹ ‏ جسٹس علی باقر نجفی ‏ دو رکنی بینچ
۳۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۴۹ شام

لاہور (92 نیوز) لاہورہائی کورٹ میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی ہو گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے تفصلی دلائل دیے۔

وکیل نے نشاندہی کی کہ مریم نواز کا چودھری شوگر ملز میں کبھی بھی متحرک کردار نہیں رہا ۔ ایک عرصے سے مریم نواز کے پاس ملز کے کوئی شئیرز نہیں ہے۔

مریم نواز کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ اینٹی منی لاڈرنگ کا قانون 2010 میں آیا اور اس کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جا سکتا۔

وکیل کے مطابق نیب کے قانون میں ترمیم کے بعد اعانت کا جرم شامل کیا گیا اور اس کا ماضی سے اطلاق نہیں ہو سکتا۔ وکیل نے استدعا کی کہ مریم نواز کیخلاف الزامات بے بنیاد ہیں انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

مریم نواز کی درخواست ضمانت پر ان کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیے۔ کل نیب کے وکیل جوابی دلائل دیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز