Sunday, May 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مریم نواز کی باتیں فرسٹریشن کی عکاسی کررہی تھیں، شبلی فراز

مریم نواز کی باتیں فرسٹریشن کی عکاسی کررہی تھیں، شبلی فراز
March 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے مریم نواز کی باتیں فرسٹریشن کی عکاسی کررہی تھیں۔

سوموار کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اُنہوں نے کہا کہ، مریم نواز کو چھبیس مارچ کو نیب میں پیش کرنے کا حکم ملا، مریم نواز نیب پرلشکرکشی کی دھمکیاں دے رہی ہیں، وہ اسی حوالے سے اپنے کارکنوں کو اشتعال دلا رہی تھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ، مریم نواز جتھوں کی آڑ میں قانون سے فرار چاہتی ہیں، یہ لوگوں کو ترغیب دے رہے ہیں کہ پہلے لوٹ مار کرو اور پھر اداروں پر چڑھائی کردو، اس طرح کے ہتھکنڈوں سے حکومت پریشر میں آئے گی نہ عمران خان دباؤ میں آئیں گے،ان کو این آر او بھی نہیں ملے گا چاہے یہ الٹے لٹک جائیں۔

وفاقی وزیر بولے کہ فضل الرحمان رینٹ اے کراؤڈ کی سروس فراہم کرنے کو تیار تھے، مولانا جو خود کو دینی رہنماء کہتے ہیں اُنہوں نے اپنی جماعت کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا۔