مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کا کیس ، مسلم لیگ ن کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع

مریم نواز ‏ پی ٹی آئی درخواست سماعت کیلئے منظور اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز الیکشن کمیشن نائب صدارت ‏ نواز شریف کی نااہلی
۰۴ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۰۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کے کیس میں مسلم لیگ ن نے اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے کیس کی چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ مریم نواز کی جانب سے بیرسٹرظفراللہ اور مسلم لیگ ن کی طرف سے جہانگیرجدون پیش ہوئے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کا مسلم لیگ ن کے اندرونی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ درخواست گزار کے کوئی بنیادی حقوق مسلم لیگ ن کے کسی اقدام سے متاثر نہیں ہوئے۔ آرٹیکل 62 اور63  کا اطلاق پارٹی سربراہ پر ہوتا ہے۔ ، عہدیدار پر نہیں۔ درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو جرمانہ کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے وکیل کو جواب کی کاپی تحریک انصاف کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین ویڈیوز