مریم نواز کا پھر عدلیہ پر حملہ ،جج ارشد ملک سے متعلق مبینہ ویڈیو جاری کردی


مریم نواز عدلیہ پر حملہ جج ارشد ملک ‏ مبینہ ویڈیو اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ناصر بٹ
06 جولائی, 2019 5:53 شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) مریم  نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر عدلیہ کو نشانہ بناتے ہوئے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک  سے متعلق مبینہ ویڈیو جاری کر دی۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے متعلق مریم نواز کی جاری کردہ ویڈیو اصلی ہے یا جعلی ، ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ،  مریم نواز کی جانب سے  غیر واضح آڈیو کو ثبوت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ۔

مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ جج ارشد ملک کیساتھ موجود شخص نواز شریف کا چاہنے والا ہے ، ناصر بٹ نے جج ارشد ملک سے ان کے گھر پر ملاقات کی ۔

تازہ ترین ویڈیوز