مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کا عہدہ ملنے کےخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

مریم نواز ، پارٹی ، نائب صدارت ، عہدہ ، درخواست ، مقرر
۱۷ مئی, ۲۰۱۹ ۶:۱۰ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز کیلئے نئی مشکل آ گئی۔ پارٹی کی نائب صدارت کا عہدہ ملنے کےخلاف تحریک انصاف کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کےلیے مقرر ہو گئی۔

سماعت 27 مئی کو صبح 10 بجے کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست جمع کرانے والے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی فرخ حبیب ، ملیکہ بخاری ، جویریہ ظفر اور کنول شوذب کو نوٹس بھی جاری کر دیئے۔

فرخ حبیب کہتے ہیں مریم نواز سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کی اہل نہیں۔ مریم نواز بھی یقیناً بلاول بھٹو کی طرح وراثت میں سیاسی جماعت چاہتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوکراپنا موقف پیش  کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز