Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مریم نواز نے ناتجربہ کاری سے پی ڈی ایم کا ستیاناس کردیا، شہزاد اکبر

مریم نواز نے ناتجربہ کاری سے پی ڈی ایم کا ستیاناس کردیا، شہزاد اکبر
April 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ این آر او لینے کی کوشش کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، لیکن کوئی این آر او دینے کو تیار نہیں ہے۔

مشیر داخلہ و احتساب نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا، مریم نواز نے اپنی ناتجربہ کاری سے پی ڈی ایم کا ستیاناس کردیا ہے، اُمید ہے مریم نواز کے پلیٹیلیٹس کم ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں جھوٹی ہوں گی۔

ادھر نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’’ ہو کیا رہا ہے؟ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاداکبر نے کہا، مریم نواز شاید بچپن میں ’’جٹ چڑھیا کچہری‘‘ سنتی رہی ہیں، نیب پیشی کے موقع پر مریم نواز بہت زیادہ لوگ لے کر جانا چاہ رہی تھیں، پہلی دفعہ نیب پیشی پر بھی انہوں نے نیب آفس پر کارکنوں کے ذریعے پتھراؤ کرایا۔

انہوں نے کہا، اب صورتحال مختلف ہے، کورونا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، نیب خود مختار ادارہ ہے، نیب نے رینجرز کی درخواست کی تو انہیں رینجرز فراہم کردی گئی۔ کورونا کی صورتحال کے باعث نیب نے مریم نواز کو دوسری تاریخ دے دی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، مریم کا رویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے، نیب سوال کرتی ہے تو یہ نیب پر چڑھ دوڑتی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد وقتی تھا، اب اپوزیشن کی جماعتیں بھی مریم نواز سے بات نہیں کرنا چاہتیں۔ نیب کو تفتیش کو مزید التوا کا شکار نہیں کرنا چاہئے۔ کیسز کو سننا چاہئے۔