Wednesday, April 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مریم نواز نے بات چیت کرنی ہے تو عدالت جا کر کریں، فردوس عاشق

مریم نواز نے بات چیت کرنی ہے تو عدالت جا کر کریں، فردوس عاشق
November 12, 2020

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کہہ رہی ہیں فوج سے بات کرنے کو تیار ہیں، بات چیت کرنی ہے تو عدالت میں جا کر کریں۔

فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پینترے بدلنے کی جماعت میڈیا میں رہنے کیلئے چورن بیچتی ہے،  اسٹیبلیشمنٹ سے بات چیت کرکے کے یہ پینترے بدل رہے ہیں، اس سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ مریم عدالت میں اپنے کیسز کا سامنا کریں، اپنے مفرور والد کو پاکستان واپس لاکر عدالتوں کا سامنا کرائیں۔ آپ کے مستقبل کا فیصلہ عدالتوں میں ہونا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے کہنے پر آرمی چیف نے بلاول کو کال کی، فوج نے ثابت کردیا کہ وہاں احتساب کو عمل موجود ہے۔