Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مریم نواز لاہور جلسہ کیلئے متحرک، پارٹی خواتین اور ارکان پارلیمان سے ملاقات

مریم نواز لاہور جلسہ کیلئے متحرک، پارٹی خواتین اور ارکان پارلیمان سے ملاقات
December 4, 2020

لاہور (92 نیوز) لاہور جلسہ مریم نواز کی سیاست کیلئے بڑا امتحان ہے، مریم نواز نے جلسے کی کامیابی کیلئے کوششیں تیز کردیں، مریم نواز نے پارٹی خواتین اور ارکان پارلیمان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ خواتین کو فیصلہ کن مرحلے میں تاریخی کردار ادا کرنا ہو گا، خواتین مردوں سے دو قدم آگے بڑھ کر سیاسی معرکے میں بھرپور کردار نبھائیں گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کا جذبہ قابل رشک اور کامیابی کی نوید ہے، عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، معیشت تباہ، بے روزگاری سے گھریلو زندگی کا نظام درہم برہم ہے۔