مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع


مریم نواز ‏ یوسف عباس ‏ جسمانی ریمانڈ ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز چودھری شوگر ملز کیس ‏ نیب
۰۴ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۱۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں  14روز کی توسیع کر دی گئی  ،عدالت نے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

چودھری شوگر ملز کیس میں  نیب کی جانب سے مریم نواز اور یوسف عباس کو احتساب عدالت لاہور  میں پیش کیا گیا ، نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ کی جانب سے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں  15روز کی توسیع کی استدعا کی گئی ۔

عدالت کی جانب سے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز  کی توسیع  کی گئی اور ملزموں کو 18 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ۔ مریم نواز اور یوسف عباس اب تک 26 روز   جسمانی ریمانڈ پر نیب تحویل میں رہ چکے ہیں ۔

نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ مثال بن گیا

مریم نواز کی پیشی کے موقع پر  جوڈیشل کمپلیس کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری  نفری تعینات تھی  جبکہ ایم اے او کالج سے  سیکرٹریٹ تک راستے کو کنٹینرز  اور رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا تھا ۔

مریم نواز اور یوسف عباس  کی آج احتساب عدالت میں تیسری پیشی تھی ،  دونوں کو 8 اگست کو نیب کی جانب سے چودھری شوگر ملز اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز